٭ بنگلورو میں کل رات تشدد کے دوران کانگریس کے رکن اسمبلی سرینواس مورتی کے مکان میں توڑ پھوڑ کی گئی اور نذرآتش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جس وقت یہ واقعہ ہوا میں گھر سے باہر تھا اور میں کرشماتی طور پر زندہ ہوں۔ میرے بہی خواہوں نے مجھے حالات سے آگاہ کیا۔کل رات پُرتشدد احتجاج کے دوران اُن کے گھر کے علاوہ کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔