میں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہوں : گاف

   

لندن ۔ 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) 15 سالہ اسکول کی طالب علم کوری گاف جو کہ کوکوگاف کے نام سے مشہور ہے انہوں نے ومبلڈن میں اپنے شاندار مظاہروں کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے تیسری مرحلہ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ کوکوگاف جن کا عالمی درجہ بندی میں 313 مقام ہیں۔ انہوں نے دوسرے مرحلہ کے مقابلہ میں 2017ء کی سیمی فائنلسٹ سلواکیہ کی مگدلینا رائیبری کووا کو راست سیٹوں میں 6-3,6-3 سے شکست دی۔ کوکو کسی بھی گرانڈ سلام کے تیسرے مرحلہ میں رسائی حاصل کرنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی ہیں جبکہ آخری مرتبہ 1991ء میں ان کی ہم وطن جنیفر کیپریٹی نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ کامیابی کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے کوکوگاف نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ میں کسی کو بھی شکست دی سکتی ہوں اور میں جب سمجھوں گی کہ اگر میں مقابلہ میں کامیاب نہیں ہوں گی تو میں میدان میں قدم نہیں رکھوں گی۔ ومبلڈن کے دوران کھیلے گئے ابتدائی دو مقابلوں میں گاف کو صرف ایک مرتبہ اپنی سرویس گنوانی پڑی اور انہوں نے صرف 18 ازخود غلطیاں کی ہیں۔ کامیابیوں کے بعد ان کے فون پر نیک تمناؤں کے پیغامات کا ایک سیلاب ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیران کن طور پر مقابلہ سے قبل مجھے سوشل میڈیا پرسکون رہنے میں مدد دیتا ہے اور میں یوٹیوب پر ویڈیوز دیکھتی ہوں۔