میں کورونا ویکسین لگوانے تیار ہوں: طیب اردغان

,

   

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ ویکسین لگوانے کے حوالے سے کسی کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے، میں ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میں خود ویکسین لگواؤں گا اور باشندوں کو بھی ترغیب دوں گا کہ وہ ویکسین لگوائیں۔صدر اردغان نے کہا کہ کورونا ویکسین لگوانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا، میں کورونا ویکسین لگوانے کے لیے تیار ہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ترغیب دینے کے لیے ضروری ہے ویکسین لگوائی جائے ہماری تمنا ہے عوام کو اس پریشانی سے بچایا جائے، ویکسین لگوانے میں کوئی حرج محسوس نہیں کررہا۔خیال رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی ویکسین ترکی نے بھی بنا لی ہے، ترک صدر رجب طیب اردغان نے اعلان کیا ہے کہ ترکی نے مقامی سطح پر کورونا وائرس کی ویکسین تیار کرلی ہے جو اپریل 2021 میں دستیاب ہوجائے گی۔