پاناجی ۔ 7 ڈسمبر (ایجنسیز) گوا کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 25 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے افراد میں عملے کے ارکان اور سیاح شامل ہیں۔ بھیانک آگ سے بچ جانے والی ایک نوجوان ڈانسر نے اپنے ہوش اْڑا دینے والے لمحوں کی تفصیل بیان کی ہے۔قازقستان سے تعلق رکھنے والی پروفیشنل ڈانسر کرسٹینا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زندہ بچ جانے پر خدا کی شکر گزار ہوں، ایک عملے کے رکن کی بروقت وارننگ نے میری جان بچائی۔کرسٹینا اپنی دوسری پرفارمنس کے دوران اسٹیج پر تھیں کہ اچانک آگ بھڑک اْٹھی۔کرسٹینا نے بتایا کہ گھر پہنچ کر جب میں نے اپنی بیٹی کو گلے لگایا تو خود پر قابو نہ رکھ سکی۔