کولکتہ۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اتوار کو اپنے گوا دورہ کے اختتام سے پہلے ‘نیا سویرا کے لیے ساتھ مل کر لڑنے کی اپیل کی ۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کر کے کہا ‘‘ گوا دورہ اختتام پزیر ہو رہا ہے ، گوا کے تمام لوگوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں ، جنہوں نے مجھے پیار دیا ۔ میں ان تمام بری طاقتوں کو شکست دینے کے لیے بے خوف اور پرعزم ہوں جنہوں نے ریاست میں امن و امان میں خلل ڈالا ہے اور ترقی کو روکا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ سبھی سے میرا یہ وعدہ ہے کہ ریاست کے تمام مسائل سنے جائیں گے اور انہیں حل کیا جائے گا۔ ترنمول کانگریس خاندان گوا میں جمہوریت کی لڑائی میں کھڑا ہے ۔ ہم سب ایک ساتھ نئی صبح کے لیے لڑیں گے ۔