جموں وکشمیر:جمعرات کو مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی میں اپوزیشن کی علاقائی جماعتوں کے رہنماؤں کا ایک اجتماع ہے۔ موقع ہے ‘چھگن بھجبل کا امرت مہوتسو’ کا، اس موقع پر نیشنل کانفرنس پارٹی کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے ہندوستان کو کانگریس کے خطوط پر جوڑنے کی بات کی۔ فاروق عبداللہ نے کہا، ‘میں مسلمان ہوں، لیکن چینی مسلمان نہیں۔ میں ہندوستانی مسلمان ہوں۔ ہمیں ہندوستان کو کشمیر سے کنیا کماری تک جوڑے رکھنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘ہمیں ہندوستان کو متحد کرنا ہے۔ ہم سب مختلف ہیں، لیکن ہم اکٹھے ہو کر ہی ہندوستان بنا سکتے ہیں۔ کیونکہ مذہب نہیں سکھاتا آپس میں بیر رکھنا، ہندی ہے ہم وطن ہے ہندستا ہمارا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مذاہب مختلف ہیں، لیکن وہ ہمیں متحد کرتے ہیں۔