’’میں ہندوستان کا مانی پکویاؤ بننا چاہتا ہوں‘‘

   

Ferty9 Clinic

سیاست میں داخلہ پر وجیندر سنگھ کا بیان
نئی دہلی۔ 23 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اولمپک برانز میڈلسٹ وجیندر سنگھ جو کانگریس پارٹی میں داخلہ سے اپنی سیاسی اننگز کا آغاز کررہے ہیں، کہا کہ وہ فلپائنی باکسر مانی پکویاؤ سے بہت متاثر ہیں، اس لئے وہ ہندوستان کے مانی پکویاؤ بننا چاہتے ہیں۔37 سالہ ہندوستانی باکسر جن کا تعلق بھیوانی ہریانہ سے ہے، کانگریس کے ٹکٹ پر جنوبی دہلی حلقہ لوک سبھا سے اپنی نامزدگی داخل کئے ہیں، ان کا مقابلہ موجودہ بی جے پی ایم پی رمیش بدھوری اور عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا سے ہے۔ منگل کو پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’میں ہندوستان کا مانی پکویاؤ بننا چاہتا ہوں کیونکہ دنیا کے بڑے باکسر ہیں اور میں باکسنگ سے سبکدوش نہیں ہورہا ہوں اس لئے ان کی پہلی ترجیح باکسنگ ہے اور اس سے میری شناخت ہے۔ وجیندر سنگھ ہندوستان کے واحد باکسر ہیں جو بین الاقوامی اولمپک تمغہ کے حامل ہیں۔