لندن ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی ٹیم کیلئے کلدیپ یادو اور یوزویند ر چہل جوڑی کی شکل میں کھیلتے ہیں لیکن کلدیپ یادو نے کہا ہیکہ وہ بیٹسمینوں کو آوٹ کرنے کے گر اپنے سینئر ساتھی چہل سے سیکھ رہے ہیں۔ کلدیپ جن کا آئی پی ایل میں مظاہرہ بہتر نہیں تھا لیکن انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جے پی ڈومینی کی وکٹ حاصل کی۔ کے کے آر کیلئے 9 مقابلوں میں کلدیپ صرف چار وکٹیں حاصل کی تھی۔