میں ہوتا تو کپل مشرا کو گرفتار کرلیتا : سابق کمشنر دہلی پولیس

   

نئی دہلی۔ 29 فروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے سابق پولیس کمشنر اجئے شرما نے کہا کہ پولیس کو دہلی کے حالیہ سنگین تشدد سے قبل نفرت انگیز تقاریر کے خلاف کارروائی ضرور کرنا چاہئے تھا۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وہ موجودہ کمشنر ہوتے تو بی جے پی قائدین بشمول کپل مشرا کو نفرت پر مبنی تقاریر کی پاداش میں گرفتار کرلیتے۔ شاہین باغ احتجاج پر انہوں نے کہا کہ راستے نہیں روکنا چاہئے۔