میں یوکرین میں اپنی جگہ پر ہوں : زیلنسکی

,

   

ناٹو نے 50 ٹن ڈیزل دینے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،صدر یوکرین کا بیان

کیف / ماسکو:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے ہفتہ کو ان تمام افواہوں کی تردید کی جو ان کے ملک چھوڑنے کے بارے میں پھیلائی جارہی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کہیں نہیں گئے ہیں بلکہ ملک میں ہی ہیں۔’’انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں زیلینسکی نے بتایاکہ “میں یہیں اپنی جگہ پر ہوں۔ ہر دو دن بعد میرے یوکرین چھوڑ کر بھاگنے کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ میں یہاں ہوں، صدارتی دفتر کے سربراہ آندرے بوریسووچ بھی یہاں ہیں۔ کوئی کہیں نہیں بھاگا، ہم کام کر رہے ہیں۔”واضح رہے کہ روسی ڈوما کے اسپیکر ویچسلاو ولوڈن نے ویخونا راڈا کے ایک رکن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ زیلینسکی اب پولینڈ میں ہیں۔زیلنسکی نے ایک ویڈیو پیغام میں یوکرین اور روس کے درمیان جاری تنازعہ کے درمیان حال ہی میں ختم ہونے والی ناٹو سربراہی کانفرنس کو ‘کمزور’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ناٹو نے یوکرین کو 50 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔زیلنسکی نے جمعہ کو کہا، “آج ناٹو کا سربراہی اجلاس ہوا، یہ ایک کمزور سربراہی اجلاس تھا، ایک الجھا ہوا سربراہی اجلاس، ایک ایسا سربراہی اجلاس جو ظاہر کرتا ہے کہ یوروپ میں ہر کوئی آزادی کی لڑائی کو ایک مقصد کے طور پر نہیں دیکھتا’’۔زیلنسکی نے ناٹو کے ارکان پر روس کو یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے گرین لائٹ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ ناٹو نے یوکرین کو 50 ٹن ڈیزل فراہم کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

اگر یوکرین نہیں بچا تو یورپ بھی نہیں بچے گا: یوکرینی صدر
ماسکو ۔ پڑوسی ملک روس کی جانب سے جنگ کا شکار ہونے والے ملک یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نو فلائی زون قرار نہ دینے کے ناٹو کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین نہیں بچا تو یورپ بھی نہیں بچے گا۔ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا جاری کیے گئے بیان میں کہنا ہے کہ ناٹو سربراہی اجلاس کمزور اور الجھنوں سے بھرا تھا، آج سے جتنے لوگ مریں گے وہ ناٹو کی وجہ سے مریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ ناٹو نے جان بوجھ کر یوکرین پر نو فلائی زون کا اطلاق نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ناٹو ملکوں کی تمام انٹلی جنس ایجنسیاں دشمن کے منصوبوں سے واقف ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر یوکرین نہیں بچا تو یورپ بھی نہیں بچ سکے گا، یوکرین ختم ہوا تو یورپ کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔