میہول چوکسی انٹیگا جزیرہ سے لاپتہ

   

نئی دہلی : ہیروں کا مفرور تاجر میہول چوکسی جو پنجاب نیشنل بینک میں 13,500 کروڑ روپئے کے لون فراڈ میں مطلوب ہے، انٹیگا اور بربوڈہ میں لاپتہ ہوگیا ہے جہاں وہ جنوری 2018 ء سے رہ رہا ہے۔ رائل پولیس فورس نے ایک بیان میں بتایا کہ میہول کی تصویر کے ساتھ تلاشی مہم شروع کردی گئی ہے۔ 62 سالہ میہول کے لاپتہ ہونے کی شکایت اتوار 23مئی کو متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درج کرائی گئی۔ میہول اُسی روز آخری مرتبہ اپنی کار میں دیکھا گیا تھا۔