نئی دہلی : ہیروں کا مفرور تاجر میہول چوکسی جو ہندوستان کو پنجاب نیشنل بینک لون فراڈ کیس کے سلسلہ میں مطلوب ہے ، کریبی جزیرہ انٹیگا سے کیوبا کو فراری کی کوشش میں ڈومینیکا جزیرہ میں پکڑا گیا ہے ۔ 62 سالہ میہول اتوار کو لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اسے ڈومینیکا میں مقامی پولیس نے پکڑا اور موجودہ طور پر وہ ان ہی کی تحویل میں ہے۔