نئی دہلی۔2جولائی (سیاست ڈاٹ کام)مرکزی حکومت نے پنجاب نیشنل بینک سے کروڑوں روپے کی جعلسازی کرنے والے مفرور اصل ملزم میہول چوکسی کی صحت سے متعلق رپورٹ پر بامبے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے ۔سالیسیٹر جنرل تشار مہتا نے اس عرضی پر 3 جولائی کو سماعت کرنے کی درخواست کی ہے ۔ہائیکورٹ نے گذشتہ 24جون کو میہول چوکسی کی موجودہ طبی صورتحال پر رپورٹ دینے کیلئے ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی تھی۔ اس رپورٹ کو دیکھنے کے بعد عدالت یہ فیصلہ کریگی کہ چوکسی ہوائی سفر کیلئے فٹ ہیں یا نہیں۔