میہول چوکسی کے اثاثے قرق

   

نئی دہلی۔12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ (ای ڈی) نے مفرور تاجر میہول چوکسی جو 14 ہزار کروڑ روپئے کے پی اینڈ بی فراڈ کیس میں ملزم ہے، اس کے 24.8 کروڑ روپئے مالیت کے اثاثہ جات قرق کرلئے ہیں۔ قرق کئے گئے اثاثوں میں دبئی میں واقع تین کمرشیل جائیدادیں، ایک مرسڈیز بینز E280، قیمتی اشیاء اور فکسڈ ڈپازٹ شامل ہیں۔ ایجنسی نے کہا کہ ابھی تک میہول کے 2,534.7 کروڑ روپئے مالیت کے اثاثے قرق کئے جاچکے ہیں۔