می سیوا سنٹرس کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ

   

کاغذنگر ۔29 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر می سیوا اسوسی ایشن صدر کرن کمار ، جنرل سکریٹری ذیشان زبیر، پروین، اجے ، ہریش، رمیش کے ساتھ مل کر کاغذ نگر تحصیلدار سریپال ریڈی ڈیویژنل ایڈمنسٹریٹو افیسر پرمود سے ملاقات کرتے ہوئے می سیوا اونرس اسوسی ایشن کے مسائل اور مطالبات کی یکسوئی کرتے ہوئے کمیشن میں اضافہ ، می سیوا سنٹر کو انٹرنیٹ کی مفت میں فراہمی، می سیوا اونرس کو میڈیکل بیمہ اسکیم کی منظوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریری طور پر یادداشت پیش کی گئی۔