ارا ضی کی مارکٹ ویلیو سرٹیفکٹ کی بھی اجرائی ، سریدھر بابو کا اجلاس
حیدرآباد ۔ یکم جولائی (سیاست نیوز) حکومت نے ’می سیوا‘ خدمات میں توسیع کیلئے ایک اور قدم آگے بڑھایا ہے ۔ اب شادیوں کے رجسٹریشن اور مارکٹ ویلیو سرٹیفکٹ کی خدمات بھی دستیاب کر دی گئی ہے ۔ اس کیلئے سلاٹ بکنگ کا نظام شروع کیا گیا جس کے ذریعہ شہری اب می سیوا یا آن لائین کے ذریعہ ضلع ، گاؤں وغیرہ کی دیگر تفصیلات درج کرکے کسی بھی زمین کی تازہ ترین مارکٹ ویلیو پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ اس طرح درخواستوں پر متعلقہ سب رجسٹرار آفس اندرون 24 گھنٹے کارروائی کرے گا ۔ یہ سہولت تعمیراتی شعبہ اور رئیل اسٹیٹ کے تاجروں کیلئے مفید ہوگی، ساتھ ہی آپ اگر شادی کی تصاویر ، پتہ اور عمر کے ثبوت کے ساتھ درخواست داخل کرتے ہیں تو نکاح نامہ (میریج سرٹیفکٹ) براہ راست سب رجسٹرار کے دفتر (ایس آر او) سے حاصل کرسکتے ہیں۔ ریاستی وزیر آئی ٹی و مفت ڈی سریدھر بابو نے سکریٹریٹ میں اعلیٰ عہدیداروں کا اجلاس طلب کرتے ہوئے می سیوا کے تازہ ترین خدمات پر تفصیلی طور پر تبادلہ خیال کیا ہے ۔ ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ یہ سہولت ریاست کی ڈیجیٹل گورننس میں ایک اہم اور بڑی پیشرفت ہے ۔ پہلے سے می سیوا مراکز سے RTA-PAN اور ریت بلنگ کرانے کی سہولت دستیاب ہے۔ T-Fiber اور اضافی کیسوسک کو ریاست بھر میں قائم کرتے ہوئے حکومت خدمات کو مزید عوام کی دہلیز پر پہنچانے کے منصوبہ پر عمل کر رہی ہے ۔2