حیدرآباد /30 اگسٹ ( سیاست نیوز( تلنگانہ حکومت نے ایک اور اہم فیصلہ کرتے ہوئے ’ می سیوا ‘ میں مزید 9 خدمات کو شامل کرتے ہوئے احکامات جاری کئے۔ ابھی تک تحصیلدار آفس میں مینول فراہم کی جانے والی خدمات کو آن لائن میں دستیاب رکھنے کا سی سی ایل آفس نے اعلان کیا ہے۔ تازہ طور پر گیاپ سرٹیفکیٹ ، شہریوں کے نام کی تبدیلی، میناریٹی سرٹیفکیٹ، دوبارہ سرٹیفکیٹ کی اجرائی ( ری ایشو )، کریمی لئیر، نان کریمی لئیر سرٹیفکیشن، مارکٹ قدر سے متعلق ری سرٹیفائیڈ کاپی، قدیم ریکارڈ کی کاپیاں ( قاصرہ؍ سیسلا پہانی ) ون بی سرٹیفائیڈ کاپیاں آن لائن میں می سیوا کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی۔2