می ۔ سیوا سنٹرس اے ٹی ایمس میں تبدیل ہوں گے

,

   

عوام کو رقم نکالنے کی سہولت ۔ رواں ماہ کے ختم تک پراجیکٹ کی پیشکش

اس وقت 4,264 می ۔ سیوا فرانچائز ایجنٹس کا رجسٹریشن ہوچکا ہے
جو جلد ہی شروع ہوجائیں گے ۔

حیدرآباد ۔ 12؍ جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ میں ٹی وائلیٹ کی مددسے می ۔ سیوا سنٹرس اے ٹی ایمس میں تبدیل ہو رہے ہیں ۔ ابتداء میں تلنگانہ میں ایک پائلیٹ پراجیکٹ شروع کیا گیا جس کے ذریعہ اضلاع نظام آباد ‘ کریم نگر‘ نلگنڈہ ‘ محبوب نگر اور کھمم میں رقم نکالنے کی سہولت دستیاب تھی ـ۔ آئی ٹی ڈپارٹمنٹ کے سینئر عہدیداروں کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا نے اس پراجیکٹ کی ڈسمبر 2020 تک توسیع کو منظوری دے دی اور ساتھ ہی تمام اضلاع تک اس کو توسیع بھی دی گئی ہے ۔ اس کے یوزرس ریاست کے تمام اضلاع کے می ۔ سیوا سنٹرس سے رقم نکال سکتے ہیں ۔ یہ پہلا موقع ہے جب یوزرس کو می ۔ سیوا سنٹرس پر وائلیٹ سے رقم نکالنے کی اجازت دی گئی ہے ۔ عہدیداروں کی جانب سے نئی سہولت کی دستیابی سے متعلق اعلان کرنا ابھی باقی ہے ۔ می ۔ سیوا سے رقم نکالنے پر ابھی پابندی ہے ۔ کیونکہ اس کے لئے آدھار کے استعمال کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اس وقت 4,264 می سیوا فرانچائز ایجنٹس کا رجسٹریشن ہوچکا ہے جو جلد ہی شروع ہوجائیں گے ۔ عہدیداروں کے مطابق آر بی آئی سے ابھی منظوری ملی ہے ۔ اس کی پیشکش کرنے کا مطلب دیگر اضلاع میں یہ سہولت دینا ہے ۔ اس سے قبل پانچ اضلاع کے لئے یہ سہولت دی جاچکی ہے ۔ اب اس کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ دو تا تین ہفتوں میں اس ضمن میں فیصلہ کرلیا جائیگا اور اس ماہ کے ختم تک اس پراجیکٹ کو پیش کر دیا جائیگا ۔