م13 مہینوں کیلئے آبرسانی بقایہ جات معاف کرنے حکومت کا فیصلہ

   

حیدرآباد ۔ یکم ؍ جنوری (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے ماہانہ 20 ہزار لیٹر سے کم پانی استعمال کرنے والے تمام گھریلو صارفین کے 13 ماہ کیلئے آبرسانی بقایہ جات معاف کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے واٹر بورڈ پر 500 کروڑ روپئے کا بوجھ ہوگا۔ حکومت کے احکامات میں ڈسمبر 2020ء سے ڈسمبر 2021ء تک ملٹی اسٹوری بلڈنگس اور بلک کنزیومرس کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کا اطلاق ان لوگوں پر بھی ہوگا جن کا اکوپنسی سرٹیفکیٹ اور دوسرا واٹر کنکشن واٹر بورڈ میں زیرالتواء ہے۔ اس سے زیادہ پانی استعمال کرنے والوں کو بلز ادا کرنے ہوں گے۔ 20 ہزار لیٹر مفت پانی کی سربراہی اسکیم 2020ء میں جی ایچ ایم سی انتخابات سے قبل شروع کی گئی تھی۔ ڈسمبر 2020ء سے پہلے کا اگر کوئی بل زیرالتواء ہوتو اسے علحدہ طور پر جاری کیا جائے گا اور اسے موجودہ بلنگ سے نہیں ملایا جائے گا اور اس پر کوئی مدد اور جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔