م15ماہ کی بچی کا اغوا کرنے والا جوڑا گرفتار

   

حیدرآباد۔23ستمبر ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس نے 15ماہ کی بچی کا اغوا کرنے والے لالچی جوڑے کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق 5ستمبر کے دن گرفتار جوڑے 35سالہ پی مادھوی اور 35سالہ راجو نے 15 ماہ کی پوجا کا اغوا کرلیا تھا ۔ اس سلسلہ میں ڈی سی پی بھونگیر مسٹر کے نارائنا ریڈی نے بتایا کہ دونوں کو پولیس نے ایک اطلاع پر گرفتار کرلیا ۔ یہ دونوں پہلے ہی شادی شدہ ہے اور انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی سے دوری اختیار کرتے ہوئے آپسی میں شادی کرلی تھی ۔ ان کی اولاد بھی ہے تاہم یہ دونوں سب چھوڑ چھاڑ کر زندگی بسر کررہے تھے جو سڑک پر لوہے ، پلاسٹک و دیگر اشیاء کو جمع کرتے ہوئے زندگی بسر کررہے تھے ۔ 15ماہ کی بچی پوجا کی والدہ جوتی ان کی جان پہچان والی خاتون تھی ۔2ستمبر کے دن جوتی نے جھڑے کے بعد شوہر کا گھر چھوڑ دیا اور بچی کے ساتھ مکان سے نکل گئی جس کے بعد وہ فٹ پاتھ پر تھی ، ان دونوں نے اسے دیکھا اور دلاسہ دیا اور بہلا کر اسے اپنے مکان لے گئے جہاں اس خاتون سے ہمدردی کرتے ہوئے اسے شراب پلائی گئی ۔جیسے ہی جوتی نے زیادہ شراب پی لی اور نشہ میں دھت ہوگئی ان دونںو نے بچی کو لے کر فرار اختیار کرلی ۔ نشہ اترنے کے بعد پریشان حال خاتون رونے لگی اور اس دوران پولیس سے شکایت کردی ۔ بی بی نگر پولیس نے ان دونوں کو گرفتار کرکے مغویہ لڑکی کو والدہ کے حوالے کردیا ۔