نئی دہلی ۔ دو سال کے بعد جنوب مغربی مانسون 2021 میں معمول کے مطابق رہے گا ۔ خانگی موسمی پیش قیاسی کرنے والے ادارے اسکائی میٹ نے یہ پیش قیاسی کی ہے ۔ واضح رہے کہ 2019 اور 2020 میں مانسون معمول سے زیادہ رہا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ لا نینا کی وجہ سے مانسون معمول سے زیادہ رہا تھا ۔ لا نینا سے بحر اوقیانوس کے پانی کو ٹھنڈا ہونے میں مدد مل رہی تھی ۔ اب لا نینان اپنے عروج پر پہونچ چکا ہے ۔ سطح سمندر کا درجہ حرارت امکان ہے کہ بہت جلد بڑھ جائے گا اور اس کے اثرات کم ہونے لگیں گے ۔ درجہ حرارت میں مانسون کی آمد تک پچاس فیصد کی کمی آسکتی ہے ۔ اس کے نتیجہ میں زیادہ بارش کی صورتحال پیدا نہیں ہوگی ۔ ابتدائی جو رجحانات دکھائی دے رہے ہیں ان کے مطابق اسکائی میٹ نے یہ پیش قیاسی کی ہے کہ سال 2021 میں مانسون معمول کے مطابق ہی رہے گا ۔