م29 مارچ سے کے سی آر کی دھواں دھار انتخابی مہم

   

روزانہ دو جلسوں سے خطاب
حیدرآباد ۔ 24 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ لوک سبھا حلقوں میں صدر ٹی آر ایس اور چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی دھواں دھار انتخابی مہم 29 مارچ سے شروع ہوگی۔ یہ مہم 4 اپریل تک جاری رہے گی۔ کے سی آر اس دوران عام جلسوں سے خطاب کریں گے۔ یہ جلسے 4 بجے شام سے 5 بجے شام 30 منٹ تک منعقد ہوں گے۔ کے سی آر چناؤ مہم 17 مارچ سے ہی شروع کرچکے ہیں۔