کریم نگر ۔17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک بھر میں کورونا وبا کے پھیلاؤ و موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلع میں 3مئی تک لاک ڈاؤن پر تندہی کے ساتھ عمل آوری کی اضلاع کے کلکٹروں ، پولیس عہدیداروں کو مرکزی کابینہ سکریٹری راجیو گاؤبا نے ہدایت دی۔ بروز چہارشنبہ ملک کے اضلاع کے کلکٹروں و پولیس عہدیداروں ، ضلع محکمہ صحت و طبابت کے عہدیداران کے ہمراہ کابینہ سکریٹری راجیو گاؤبا نے دہلی سے سمعی وبصری اجلاس منعقد کیا اس اجلاس میں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لاک ڈاؤن کی توسیع و مزید ہدایات کے ساتھ جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر تندہی کے ساتھ عمل آوری کی جائے۔ جاری کردہ احکامات کے تحت 3مئی تک سارے ایرپورٹ سروس ، ریلوے، بس ، میٹرو ریل سروس بند رہینگے۔ جاریہ ماہ کی 20 تاریخ سے زرعی پیداوار کے حصول ، منڈی کو اجازت دی جائیگی۔ محکمہ صحت کے خدمات کے علاوہ دیگر تمام محکموں کے ملازمین کو سرحد پار جانے کی اجازت نہیںدی جائیگی۔ آخری رسومات میں شرکت و دیگر پروگراموں کیلئے 20 افراد سے زائد اشخاص کو اجازت نہیںہوگی۔ سینما ہال ، شاپنگ مال ، اسپورٹس کامپلکس ، تعلیمی ادارے ، تربیتی مراکز ، عبادت گاہیں بند رکھیں جائیں ۔ طبی مراکز ، میڈیکل شاپس ، میڈیکل انڈسٹریز ، مشاہداتی مراکز ، دودھ کے متعلقہ پالٹری انڈسٹری ، زرعت کی کٹائی کیلئے مشینوں کی فراہمی کرنے والے دکانیں ، نابینہ ، معذورو معمرین کے یتیم خانے ، بینک ، گودام کے ملازمین کو اجازت فراہم کی گئی۔ الکٹرانک ، آئی ٹی ریپیر ، موٹر میکانک ، کارپنٹر کے خدمات ، دیہاتوں میں سڑکوں ، پینے کے پانی ، انڈسٹریل پراجکٹ کے خدمات کی انجام دہی کیلئے مزدوروں کو اجازت دی جائے۔ شادیوں و دیگر تقاریب کیلئے ضلع کلکٹر سے اجازت حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ مکانات کے تعمیری کاموں کیلئے بہ شرط منظوری ،پرنٹ الکٹرانک میڈیا ، ڈی ٹی ہیچ ، کیبل سروس جاری رہینگے۔ آئی ٹی اداروں کے ملازمین کو 50 فیصد روٹیشن پر خدمات حاصل کی جائیں۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کسی طرح کی اجازت نہی دی جائیگی۔ ڈیساسٹر مینیجمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت Guidelines پر عمل آوری کی ہدایت دی۔ اشیائے ضروریات کی سربراہی میں کوئی دشواری نہ ہو اسکا خصوصی خیال رکھا جائے۔ کورونا مرض میں مبتلا افراد کو بہتر طبی خدمات کی فراہمی و ابتدائی سہولیات مہیا کی جائیں۔ ہر فرد ماسک کا لازمی استعمال کرے۔ لیکر ، گٹکا ، سگریٹ پر لاک ڈاؤن کی مکملی تک امتناع لگایا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ سماجی فاصلہ بنائے رکھنے اور پانچ سے زائد افراد کو ایک جگہ اکٹھا ہونے سے گریز کرنے کی عوام کو ہدایات جاری کی جائیں۔ اس سمعی و بصری اجلاس میں ضلع کلکٹر کریمنگر ششانکا ، ڈی آئی جی پرامود کمار ، سی پی کملاسن ریڈی و دیگر نے شرکت کی۔