نئی دہلی ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ انکم ٹیکس نے لیبر کو ایک عوامی مسیج جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقررہ مہلت میں دی گئی آخری تاریخ 31 مارچ تک پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کرنا لازمی ہے اور اس موقع کو گنوایا نہ جائے ۔ محکمہ انکم ٹیکس نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ 31 مارچ تک آدھار سے مربوط نہ کئے جانے پر پیان کارڈ از خود غیر کارکرد ہوجائیں گے ۔ اس موقع کو نہ گنوائیں۔ محکمہانکم ٹیکس نے ٹوئیٹر ہینڈل پر جاری کردہ میسج سے منسلک ویڈیو میں کہا ہے کہ دونوں کو مربوط کرنا مستقبل میں فائدہ مند ہوگا ۔ دو طریقوں سے پیان کارڈ کو آدھار سے مربوط کیا جاسکتا ہے ۔ پیان کارڈ کے 10 نمبر اور آدھار کے 12 نمبر 567678 یا 56161 پر ایس ایم ایس کے ذریعہ دونوں کارڈس مربوط کئے جاسکتے ہیں ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے پورٹل www.incometaxindiaefiling.gov.in سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔