م8ماہ بعد سنیما ہالس کی دوبارہ کشادگی پر شائقین فلم بینی کی تھیٹرس پر توقع سے زیادہ آمد

   

حیدرآباد :۔ آٹھ مہینوں کے بعد جمعہ کو سنیما ہالس میں فلموں کی نمائش کا پہلا دن اور پہلا شو تھا ۔ کورونا وائرس کی وباء کے باوجود فلم بینی کے لیے سنیما ہالس آنے والوں کی تعداد توقع سے زیادہ ہونے پر فلموں کی نمائش کرنے والے پرجوش ہوگئے ۔ فلم بینی کے لیے سنیما ہالس آنے والوں کی زیادہ تعداد سے حوصلہ پا کر بعض ملٹی پلیکسیس نے شوز کی تعداد میں اضافہ بھی کیا ۔ شہر میں ایک ملٹی پلیکس پر ابتداء میں صرف پانچ شو چلانے کا منصوبہ تھا لیکن اچھے ردعمل کی وجہ 12 شو کی نمائش کی گئی ۔ تلنگانہ اسٹیٹ فلم چیمبر آف کامرس کے ایم وجیندر ریڈی نے کہا کہ اضلاع میں جہاں کہیں سنگل اسکرین تھیٹرس کھلے ہیں ۔ حوصلہ افزاء ردعمل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ’ یہ ایک حوصلہ افزاء علامت ہے کہ لوگ فلموں کو دیکھنے کے لیے تھیٹرس آنے پر آمادہ ہیں ‘ ۔ سدرشن 35 ایم ایم پر تھیٹر ورکرس نے فلم بینی کے لیے تھیٹر آنے والوں کو گلاب پیش کئے ۔ سدرشن 35 ایم ایم تھیٹر کے پارٹنر بالا گوئیند راجو نے کہا کہ ’ میں ٹیکٹنگ کاونٹر پر تھا اور فلم دیکھنے کے لیے تھیٹر آنے والوں کا شکریہ ادا کیا ۔ یہ تلگو فلم پروڈیوسر کیلئے ایک اچھی علامت ہے ‘ ۔ کئی شائقین فلم نے کہا کہ بڑے اسکرین کیلئے ان کے شوق نے کوویڈ 19 کے خوف کے باوجود انہیں تھیٹر لایا ہے ۔ بی ٹیک اسٹوڈنٹ ایم کرن مائی نے کہا کہ ’ ہم نے مہینوں تک بڑے اسکرین پر فلمیں نہیں دیکھ سکے ۔ تھیٹر میں فلم دیکھنے کا تجربہ کچھ الگ ہوتا ہے ‘ ۔۔