م82منزلہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ

   

بیجنگ۔2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بیجنگ میں 82 منزلہ عمارت کی سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ ہوا جس میں 32 ملکوں کے 900 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اس مقابلے میں آسٹریلیا کی سوزی ویلشم اور جاپان کے وٹنیب نے کامیابی حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ کی بلند ترین عمارت میں ساتویں دوڑکا انعقاد ہوا جس میں بیتس ملکوں کے 900 مرد و خواتین ایتھلیٹس نے شرکت کی۔مشرقی بیجنگ میں واقع 82 منزلہ عمارت کی 2041 سیڑھیاں چڑھنے کا مقابلہ ہوا۔ کوئن آف بیجنگ کا اعزاز آسٹریلیا کی سوزی ویلشیم نے کامیابی حاصل کی۔ وہ گیارہ منٹ اور انسٹھ سیکنڈ میں فنشنگ لائن پر پہنچیں۔ مردوں میں جاپان کے ریوجی ویٹینب نے میدان مار لیا۔ بیجنگ کے چمپئن یکم دسمبر کو ہانگ کانگ میں بھی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔