م90مکانات کا دلت علاقہ ریڈزون میں تبدیل

   

Ferty9 Clinic

ایک شخص کو مثبت وائرس ، متاثرہ شخص کی عوام سے ملاقات پر حکومت کا اقدام
حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) ضلع چتور کے ایک دلت علاقہ کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ والمکی پورم کے گنڈابوئنا پلی دلت واڑہ میں کل 90 مکانات پائے جاتے ہیں ۔ جہاں ایک شخص کو کورونا کی مثبت علامت ظاہر ہونے پر سارے علاقہ کو عہدیداروں نے ریڈ زون قرار دیا ہے ۔ ایک نوجوان جو کورونا سے متاثر پایا گیا وہ پیشہ سے ڈرائیور ہے جو اکثر ٹماٹے کی منتقلی کیلئے ٹامل ناڈو ریاست کے سرحدی علاقوں میں جایا کرتا تھا ۔ گذشتہ روز جب وہ واپس لوٹا تو اس کی صحت اچانک بگڑ گئی ۔ جس نے خود کو مدن پلی کے ایک سرکاری دواخانے سے رجوع کیا اور وہاں اس کی جانچ کے بعد ڈاکٹروں نے شبہ ظاہر کیا اور اس کی جانچ شروع کردی ۔ جس کے بعد اس کے قریبی ملنے جلنے والوں کو تفصیلات حاصل کیا اور مارکٹ کے 6 افراد کو پہلے ٹسٹ کیلئے نشاندہی کرلی جس کے بعد اس نوجوان کی سرگرمیوں اور میل میلاپ کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ۔ جہاں اس نے چند افراد کے ساتھ کرکٹ کھیلا تھا ۔ حکام نے تمام کی جانچ کا حکم دے دیا ہے اور سارے علاقہ کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے علاقہ میں جراثیم کش ا دویات کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کرلیا ہے اور اس گنڈا بوئناپلی دلت واڑے کے تمام شہریوں کی جانچ کی جائے گی ۔