ڈالر کو کمزور کرنے میں ہماری کوئی دلچسپی نہیں۔ وزیر اعظم مودی اور منتخب صدر ٹرمپ کے شخصی روابط ۔ دوحہ میں وزیر خارجہ ہند کا خطاب
دوحہ / نئی دہلی : وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ ڈالر سے مقابلہ کیلئے کسی نئی کرنسی کی شروعات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر جئے شنکر دوحہ فورم کے اجلاس میں شرکت کیلئے گئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے یہ ریمارکس ایسے وقت میں کئے ہیں جبکہ ایک ہفتے قبل امریکہ کے منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مطالبہ کیا کہ برکس کے رکن ممالک کو عہد کرنا چاہئے کہ وہ کوئی نئی کرنسی شروع نہیں کرینگے اور نہ ہی ڈالر کو تبدیل کرنے کسی نئی کرنسی کی تائید کریں گے ۔ برکس رکن ممالک میں ہندوستان ‘ روس اور چین جیسی ابھرتی ہوئی معیشتیں بھی شامل ہیں۔ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر برکس کے ارکان ڈالر کو کمزور کرنے کی پالیسی اختیار کرتے ہیں تو ان پر 100 فیصد شرحیں عائد کی جائیں گی ۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے دوحہ میں کہا کہ ہمارے بہت اچھے تلعاقت ہیں۔ ہمارے پہلے ٹرمپ انتظامیہ سے بھی بہترین روابط رہے ہیں ۔ کچھ مسائل ضرور ہیں جو ت جارت سے متعلق ہیں لیکن کئی ایسے مسائل ہیں جن پر ٹرمپ بین الاقوامی رائے رکھتے ہیں اور وہ عوام کو یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں کہ ٹرمپ انتظامیہ میں ہی QUAD کی شروعات ہوئی تھی ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان وزیر اعظم نریندر مودی اور منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے شخصی روابط ہیں جن سے باہمی تعلقات کو مستحکم کرنے میں بہت مدد ملی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اور ٹرمپ کے شخصی روابط ہیں۔ جہاں تک برکس سے متعلق ریمارکس کا سوال ہے ہم نے کہا ہے کہ ہندوستان کبھی بھی ڈالر کو کمزور کرنے کا خواہاں نہیں رہا ہے ۔ فی الحال نئی برکس کرنسی کی شروعات کرنے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہمارا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور ہم کو ڈالر کمزور کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے برکس ارکان کو خبردار کیا تھا کہ وہ کوئی نئی کرنسی کی شروعات نہ کریںاور نہ ہی کسی ایسی نئی کرنسی کی تائید و حمایت کریں جو امریکی ڈالر کو تبدیل کرنے والی ہو۔ ٹرمپ نے اپنے سوشیل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا تھا کہ ہمیں ان ممالک سے اس عزم کی ضرورت ہے کہ وہ کوئی نئی برکس کرنسی شروع نہیں کرینگے اور نہ ہی ڈالر کو تبدیل کرنے والی کسی بھی کرنسی کی حمایت کریں گے ۔ اگر وہ ایسا کچھ کرتے ہیں تو انہیں 100 فیصد شرحوں کا سامنا کرنا پڑْ گا اور انہیں امریکہ میں اپنی اشیاء فروخت کرنے سے محروم بھی ہونا پڑسکتا ہے ۔ٹرمپ کے اس بیان کے تناطر میں آج ڈاکٹر ایس جئے شنکر کا بیان انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے ۔