حیدرآباد۔ ٹی وی شو پریزنٹر تین مار ملنا نے ‘ جنہوں نے ایم ایل سی انتخابات میں ٹی آر ایس کو سخت مقابلہ دیا تھا ‘ آج کہا کہ ان کا نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیںہے ۔ ملنا کا اصل نام سی نوین کمار ہے ۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والے ناگرجنا ساگر اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ نہیں کرینگے ۔ واضح رہے کہ بی جے پی نے انہیں حلقہ سے مقابلہ کیلئے تیار کرنے کی کوشش کی تھی ۔ ملنا نے اپنے حامیوں سے کہا کہ وہ 6,000 کیلو میٹر طویل پد یاترا کریں گے ۔ وہ تین مار ملنا ٹیمیں بھی قائم کرینگے ۔