نئی دلہن کی مشتبہ موت ، شوہر پر ہراسانی کرنے کا الزام

   

متوفیہ کے والدین کی شکایت پر پولیس مصروف تحقیقات
حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) صنعت نگر کے علاقہ میں 20 دن کی دلہن کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 22 سالہ پورنما نے شوہر کی ہراسانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ جبکہ پولیس پورنما کے والدین کے الزامات پر بھی غور کر رہی ہے اور ہر زاویہ سے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ جس میں پورنما کے والدین نے اس کے شوہر پر الزام لگایا ہے کہ پورنما کے شوہر کارتیک نے ان کی بیٹی کا قتل کرنے کے بعد اس کی موت کو خودکشی قرار دینے کی سازش کر رہا ہے ۔ صنعت نگر پولیس نے خاتون کے والدین کی شکایت بھی حاصل کرلی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ پورنما اور کارتیک نے 20 دن قبل اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا اور خاتون سسرال میں تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے خانگی ملازمہ بتائی گئی ہے اور دونوں نے اپنی پسند سے شادی کی تھی ۔ شادی کے بعد پورنما اس کے سسرالی مکان واقع رماراؤ نگر میں رہتی تھی جس نے کل رات مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس صنعت نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔