نئی دہلی۔ دیوالی کے بعد ہندوستانی نئی دہلی دھند کی لپیٹ میں آگیا۔ دیوالی کے موقع پر پٹاخوں کی وجہ سے آلودگی پھیلی اور ہوا میں نقصان دہ پی ایم 2.5 پارٹیکلز کی تعداد اوسطاً 400 سے بھی زائد تھی۔آلودگی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے مقرر کردہ حد سے پندرہ گنا زیادہ تھی۔ عالمی اداروں کے مطابق رواں سال میں آلودگی کی یہ شرح سب سے زیادہ ہے۔ جو صحت مند لوگوں کے لیے بھی سانس لینے میں دشواری کا باعث بن سکتی ہے۔ نئی دہلی میں تمام عالمی دارالحکومتوں کی نسبت ہوا کا معیار سب سے خراب ہے۔
اس کے باوجود یہاں دیوالی کا تہوار پٹاخے چھوڑ کر اور آلودگی پھیلا کر کیاگیا۔
ہندوستان کی اعلیٰ ترین عدالت نے دہلی میں پٹاخوں کی فروخت پر پابندی لگا رکھی تھی اور حکام نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ اس بار دیوالی بم پٹاخوں کے بغیر منائیں، تاہم اس پر موثر عملدرآمد نہ ہو سکا۔
