نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر اسٹاف سے بدسلوکی پر ہنگامہ آرائی

   

نئی دہلی ۔22 جنوری۔( سیاست ڈاٹ کام ) نئی دہلی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر آج اُس وقت ایک تنازعہ اور دھکم پیل ہوگئی جب مسافرین کی سہولیات کمپنی کے صدرنشین نے بغرض معائنہ اس اسٹیشن کا دورہ کیا ۔ اسٹیشن کے اسٹاف نے کمیٹی کے چیرمین رمیش چندرا رکن پر ان سے بدسلوکی کرنے اسٹیشن ڈائرکٹر کے روم میں داخل ہوکر انھیں مبینہ طورپر دھمکی دینے کا الزام عائد کیا ۔ تاہم اس مسئلہ کا کوئی واضح علم نہ ہوسکا جس کے سبب یہ ہنگامہ ہوا تھا ۔ اس مسئلہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ناردن ریلوے کے پی آر او دیپک کمار نے کہاکہ کوئی مسئلہ تھا اور اس کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں ۔