حیدرآباد۔2 ۔ ڈسمبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن پارلیمنٹ اتم کمار ریڈی نے نئی دہلی میں منگولیا کے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کی جانب سے ترتیب دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کی ۔ منگولیا پارلیمنٹ کے اسپیکر اور دیگر ارکان ان دنوں ہندوستان کے دورہ پر ہیں۔ عشائیہ میں کانگریس کے علاوہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے پارلیمانی نظام پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اتم کمار ریڈی اور ششی تھرور نے منگولیا کے وفد کو ہندوستان میں پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں کی کارکردگی سے واقف کرایا۔ ر