نئی دہلی: نئی دہلی عالمی کتاب میلہ 25 فروری سے 5 مارچ تک تین سال کے وقفے کے بعد اس سال پرگتی میدان میں منعقد ہوگا۔ آخری عالمی کتاب میلہ جنوری 2020 میں منعقد ہوا تھا۔ مرکزی حکومت کی پریمیئر پبلشنگ ہاؤس ۔ پبلیکیشنز ڈویژن 31 ویں نئیدہلی عالمی کتاب میلے میں کتابوں اور جرائد کے اپنے بھرپور ذخیرے کی نمائش کرے گا، جو ملک کے سب سے مشہور کتاب میلوں میں سے ایک ہے۔ 9 روزہ میگا بک میلہ نیشنل بک ٹرسٹ، جو کہ وزارت تعلیم کے ماتحت ایک خود مختار ادارہ ہے، انڈیا ٹریڈ پروموشن آرگنائزیشن کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ عہدیداروں نے کہا کہ پبلی کیشنز ڈویژن اپنے آزادی کا امرت مہوتسو کتابوں کے مجموعہ کی نمائش کرے گا، جس میں ہندوستان کی تحریک آزادی کو اجاگر کیا جائے گا اور ان آزادی پسندوں کو یادکیا جائے گا۔