سرینگر: نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ نئی دہلی نے جموں وکشمیر کو اپنے غلط اور غیر سنجیدہ پالیسی سے جہنم بنا ڈالا ہے اور حکومت کو اس تاریخی ریاست کے عوام کے احساسات اور جذبات کا کوئی خیال نہیں ہے۔ ان باتوں کا اظہار انہوں نے لوک سبھا کے احاطے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے سوالوںکے جواب دیتے ہوئے کیا۔ آرٹیکل 370کی منسوخی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کیلئے کچھ نہیں چھوڑا گیا ہے ، ہر جگہ الیکشن ہو رہے ہیں، ہمارا کیا قصور ہیکہ یہاں نہیں ہو رہا؟ اور کون سی ریاست؟ اسے یوٹی میں تبدیل کر دیا گیا؟ کیا آپ نے اسے جہنم نہیں بنا دیا؟ آپ کہتے ہیں کہ عسکریت پسندی کو ختم کر دیا گیا ہے ، لیکن کیا ایسا ہے ؟۔
