نئی دہلی ۔ سکندرآباد اسپیشل ٹرین سے 528 مسافرین کی آمد

   

حیدرآباد 18 مئی ( پی ٹی آئی ) پہلی ہفتہ وار سوپر فاسٹ نئی دہلی ۔ سکندرآباد اے سی اسپیشل ٹرین آج سکندرآباد ریلوے اسٹیشن پہونچ گئی اور اس سے 528 مسافر یہاں پہونچے ہیں۔ یہ ٹرین کورونا لاک ڈاون کے دوران خاص طور پر چلائی گئی ۔ یہ پہلی ہفتہ وار خصوصی ٹرین سرویس ہے جو نئی دہلی اور سکندرآباد کے درمیان چلائی گئی جس کا وزارت ریلوے نے اعلان کیا تھا ۔ ساوتھ سنٹرل ریلوے نے کہا کہ اس موقع پر سارے اسٹیشن کی صفائی کی گئی اور جراثیم کش ادویات کا چھڑکاو بھی کیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ تمام مسافرین کی تھرمل اسکریننگ بھی کی گئی ۔ بعض مسافرین کو گھروں میںقرنطنیہ میںرہنے کا مشورہ بھی دیا گیا ہے ۔ پلیٹ فارم پر مسافرین کی کسی مسئلہ کے بغیر آمد و روانگی کے انتظامات کئے گئے تھے ۔