نئی سٹلائٹ تصاویر ،ایران کی جوہری تنصیب پر سرگرمیاں

   

تہران، یکم جولائی (یو این آئی) ایران کی فردو جوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں ، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی فردوجوہری تنصیب پر سرگرمیوں کی نئی سیٹلائٹ تصاویرجاری کردی گئیں، امریکی حملے کے بعد گڑھوں کے اطراف کھدائی اور مشینری کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ ایٹمی تنصیب کے شمالی حصے پرکھدائی کی مشین تصاویرمیں نظرآرہی ہیں اور داخلی دروازے کے قریب کرین کام کرتے دیکھی گئی ہے ، تنصیب کے راستے پر متعدد گاڑیاں ہیں اور مقام تک رسائی کیلئے نیا راستہ بنایا گیا ہے ۔برطانوی نشریاتی ادارے نے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیب فردو کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں اس مقام پر بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ۔ بائیس جون کو بنائی گئی تصویریں انتیس جون کو سامنے آئیں، جس میں کھدائی کرنے والی ایک مشین اور کرین کو دیکھا جا سکتا ہے ۔میکسرٹیکنالوجیزکی تصاویر میں بلڈوزر اور کرین کو سائٹ تک تعمیر کردہ ایک نئی لنک روڈ پردکھایا گیا ہے ۔