حیدرآباد۔اپل کے علاقہ میں ایک نوبیاہتا کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ26 سالہ سوجنیا جوکہ سی آر نگر علاقہ کے ساکن ناگراجو کی بیوی تھی یہ خاتون کل رات پلنگ سے گر کر شدید متاثر ہوگئی اور علاج کے دوران ہاسپٹل میں فوت ہوگئی۔ سوجنیا اور ناگراجو کی شادی 22 دن قبل ہوئی تھی۔ ناگراجو گاندھی ہاسپٹل میں وارڈ بوائے کا کام کرتا ہے۔ سوجنیا کا تعلق مری گوڑہ نامپلی ضلع نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔
