سعودی عرب کے عوام کی حفاظت کیلئے حکومت کی تدابیر:وزارت صحت
ریاض : سعودی عرب میں نئی شکل والے وائرس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ وزارت صحت سعودی عربیہ نے عوام کو یقین دلایا کہ اس تغیر پذیر وائرس کو قابو میں کیا جائے گا۔ یہ وائرس کووڈ۔19 سے مختلف نہیں ہے۔ اس وائرس سے بچاؤ کے لئے تمام شہری موسمی ویکسن ضرور لے لیں۔ وزارت صحت نے سعودی عرب کے عوام کو مشورہ دیا کہ وہ کورونا وائرس کی نئی شکل سامنے آنے کی خبروں پر خوفزدہ نہ ہوں ۔ سعودی وزارت صحت نے تمام حفاظتی تدابیر کئے ہیں۔ سعودی عرب نے کورونا وائرس پر قابو پانے کیلئے موثر انتظامات کئے تھے۔ عوام کو وائرس سے محفوظ رکھنے اور سب لوگوں کی صحت و سلامتی کا خیال رکھتے ہوئے حکومت نے جو اقبامات کئے ہیں ، وہ موثر ثابت ہوئے ہیں ۔اسی دوران کویت نے بیرونی ممالک پھنسے ہوئے اپنے شہریوں کے داخلہ کیلئے صرف ایک دن کیلئے تمام بندرگاہیںکھولنے کا اعلان کیا ہے۔