نئی دہلی : راشٹراپتی بھون کے سبزہ زار پر ہفتہ کو قیادت کی تبدیلی سے متعلق تقریب نہیں ہوگی جس کا سبب اگلی صدرجمہوریہ کی حیثیت سے دروپدی مرمو کے جائزہ لینے کے ایونٹ کیلئے مکمل مشق کا انعقاد ہے۔ آج ایک سرکاری بیان میں بتایا گیا کہ صدر رامناتھ کووند کی 5سالہ میعاد اتوار کو پوری ہوگی ۔ 64 سالہ مرمو اُن کی جانشین بن رہی ہیں۔ قبل ازیں راشٹراپتی بھون کے سبزہ زار پر ہفتہ 23 جولائی کو ایک تقریب کا پروگرام بنایا گیا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے ۔ مرمو آزادی کے بعد والی پیدائش والی پہلی صدرجمہوریہ بنی ہیں۔ وہ اِس جلیل القدر دستوری عہدہ پر فائز ہونے والی سب سے کم عمر شخصیت ہوں گی۔