نئی صنعتوں کے قیام کیلئے 4000 سے زائد درخواستیں: سریدھر بابو

   

تلنگانہ سرمایہ داروں کی اولین پسند، بیروزگاروںنوجوانوں کو بڑے پیمانہ پر روزگار
حیدرآباد 3 جولائی (سیاست نیوز) وزیر آئی ٹی و صنعت ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ ریاست میں نئے صنعتوں کے قیام کیلئے 4000 سے زائد نئی درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ کانگریس حکومت ریاست میں سرمایہ کاری کرنے والوں کا سرخ قالین پر استقبال کر رہی ہے اور حکومت کی جانب سے تمام بنیادی سہولتیں فراہم کر رہی ہیں۔ ضلع رنگا ریڈی کے مہیشورم میں آئی پی جنرل پارک میں مالابار گروپ کے مینوفیکچرنگ یونٹ کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ کی صنعتی پالیسی سرمایہ داروں کو متاثر کر رہی ہے۔ کئی قومی اور بین الاقوامی کارپوریٹ ادارے تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کو دلچپی دکھارہے ہیں اور تلنگانہ مینوفیکچرنگ شعبہ میں زبردست ترقی کرتے ہوئے ملک کیلئے مثالی ثابت ہورہا ہے۔ تلنگانہ کی شرح ترقی کا تناسب 9 فیصد سے زائد ہیں۔ ریاست میں نئے صنعتوں کے قیام کیلئے 4200 درخواستیں وصول ہوئیں، ان میں 98 فیصد درخواستوں کو اندرون 15 یوم منظوری دے دی جائے گی۔ مالابار مینوفیکچرنگ یونٹ سے تلنگانہ کے 2000 نوجوانوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہوں گے۔ سریدھر بابو نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح ترقی اور بہبود ہے جس پر خصوصی منصوبہ بندی تیار کرتے ہوئے حکومت کام کر رہی ہے۔ ریاست میں سرمایہ کاری کے دستیاب مواقعوں سے سرمایہ داروں کو واقف کراتے ہوئے انہیں تلنگانہ میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے راغب کیا جارہا ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہورہے ہیں ۔ ریاست میں بڑے پیمانہ پر سرمایہ کاری حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ بیروزگار نوجوانوں کو روزگار حاصل ہورہا ہے۔2