نئی عمارتوں میں الیکٹرک گاڑی کے چارجنگ پوائنٹس لازمی

   

لندن : برطانیہ میں نئے قانون کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس بنائیں جائیں گے۔میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہیکہ بورس جانسن نئے قانون کا اعلان کریں گے جس کے تحت اگلے سال سے نئی عمارتوں میں چارجنگ پوائنٹس لگائے جائیں گے۔بیان کے مطابق قانون کے تحت سال 2030 تک برطانیہ میں ہر سال 145 ہزار اضافی چارج پوائنٹس لگائے جائیں گے، تب تک پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی نئی گاڑیوں کی فروخت بھی بند ہو جائے گی۔الیکٹرک گاڑیوں کو چارج کرنے کی غرض سے نئے گھروں اور غیر رہائشی عمارتوں جیسے دفاتر اور سپر مارکیٹس میں چارجنگ پوائنٹس نصب کیے جائیں گے۔