لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ نئی قسم کے کورونا سے زیادہ ہلاکتیں ہو رہی ہیں اور یہ ملک میں زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ برطانیہ میں آئی کورونا کی نئی قسم سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ ماہرین نئی قسم کے کورونا کو زیادہ ہلاکت خیز بتا رہے ہیں اور اسی حساب سے ہمیں وبا پر قابو پانے کیلئے منصوبہ بندی کرنی ہے۔انہوںنے کہا کہ نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے سے دواخانوں اور قرنطینہ سینٹرز میں رش بڑھ گیا ہے ۔