نئی قسم کا کورونا وائرس 56 فیصد زیادہ تیز

   

لندن: برطانوی ماہرین نے خبردار کیا ہیکہ ملک میں نئی قسم کا کوروناوائرس ’بی 117‘ 56 فیصد زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ برطانوی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہیکہ لاک ڈاؤن کے باوجود نئی قسم کے کورونا وائرس سے پہلی لہر کے مقابلے میں زیادہ اموات ہوسکتی ہیں۔ ماہرین کے مطابق نئی قسم کے کوروناوائرس سے ہونے والی اموات نئے سال میں 70 فیصد تک بڑھ سکتی ہیں۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہیکہ ویکسین کو زیادہ سے زیادہ بڑھانا ہی نئی قسم کے کوروناوائرس سے بچاؤ کا واحد حل ہے۔ برطانیہ میں کورونامتاثرین 21.5 لاکھ اور اموات 70 ہزار کے قریب ہیں۔ برطانیہ میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو کورونا ویکسین دی جاچکی ہیں۔