نئی قومی تعلیمی پالیسی اردو مخالف ہرگز نہیں قومی کونسل کا ادعا

   

نئی دہلی :اُردو کاز کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے کہا کہ موجودہ حکومت نے نئی تعلیمی پالیسی میں کہیں بھی اُردو کی مخالفت نہیں کی ہے اور نہ ہی بنیادی تعلیمی نظام سے اُردو کو خارج کرنے کا کوئی ذکر ہے ۔ یہ بات انہوں نے حکومت کی نئی تعلیمی پالیسی کی وضاحت کرتے ہوئے کہی۔ اسی کے ساتھ ڈاکٹر عقیل نے کہا کہ اُردو والوں کو کسی بھی طرح کے خدشات دل سے نکالنے ہوں گے اور موجودہ حکومت کے تئیں کشادہ قلبی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔