نئی ممبئی بلدیہ کی جانب سے ’صفائی اپناؤ۔ بیماری بھگاؤ‘ مہم

   

ممبئی ۔ 5 جولائی (یو این آئی) نئی ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ’صفائی اپناؤ۔ بیماری بھگاؤ‘ مہم کے تحت صفائی اور صحت کے فروغ کیلئے ایک ماہ پر مشتمل خصوصی پروگرام جاری ہے ، جس کے ذریعہ سماج میں صفائی کی اہمیت اجاگر کی جا رہی ہے ۔ کمشنر ڈاکٹر کیلاش شندے کی رہنمائی میں روزانہ مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس کا مقصد عوام کو ذاتی و سماجی سطح پر صحت مند طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینا ہے ۔ اسکولوں، عوامی بیت الخلاء اور دیگر مقامات پر ‘سوچھ ہاٹ دھونے ’ مہم کے تحت لوگوں کو باقاعدگی سے ہاتھ دھونے کے فوائد سے آگاہ کیا جا رہا ہے ۔