نئی نویلی دلہن سسرال سے نقد رقم اور زیورات لے کر فرار

   

بدایوں ۔ 14 ڈسمبر(سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے ضلع بدایوں میں پولیس نے کہا کہ ایک نو شادی شدہ دلہن اپنے سسرالی رشتہ داروں کو انہیں کے گھر میں ڈنر کے دوران نشیلی ادویہ دینے کے بعد بھاری رقم اور زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس (سٹی) جیتندر کمار شریواستو نے اس ضمن میں خاندان کی طرف سے درج کروائی گئی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ داتا گنج کوتوالی پولیس اسٹیشن کے حدود کے تحت چھوٹا پاڑہ علاقہ میں جمعہ کی شب پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ پراوین اور ریا کی 9 ڈسمبر کو شادی ہوئی تھی۔ عورت کا تعلق اعظم گڑھ سے بتایا گیا ہے۔ وہ 70 ہزار روپئے نقد کے علاوہ زائد از 3 لاکھ روپئے مالیاتی زیورات لے کر فرار ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور بہت جلد مزید کارروائی کی جائے گی۔