نئی نویلی دلہن کی پراسرار موت

   

نئی دہلی، 6 جولائی (آئی اے این ایس) دہلی پولیس نے 28 سالہ آکریتی ستار کی پراسرار موت کے معاملے میں جہیز کے لیے ہراسانی اور جہیز کے باعث موت سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے شوہر ارستو سکّا کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق ارستو سکّا کو مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ آکریتی کی موت کے اصل اسباب اور حالات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔آکریتی ستار کی لاش روز دہلی کے لودھی کالونی میں واقع ایک رہائشی کمپلیکس سے برآمد ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ عمارت کی تیسری منزل سے گری تھیں، تاہم اہل خانہ کا الزام ہے کہ جہیز کے مطالبات کے لئے پر قتل کیا گیا۔