نئی نویلی دلہن کی پھانسی لیکر خودکشی

   

حیدرآباد: چندرائن گٹہ کے علاقہ اسماعیل نگر میں پیش آئے درد ناک واقعہ میں ایک نئی نویلی دلہن نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق 19 سالہ فردوس فاطمہ ساکن قطب اللہ پور کی شادی 27 سالہ محمد اقبال جو پیشہ سے موبائیل فون میکانک ہے، سے حالیہ دنوں ہوئی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فردوس فاطمہ کے سسرالی رشتہ دار اسے مبینہ طور پر مزید جہیز کیلئے استحصال کر رہے تھے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے آج صبح کی اولین ساعتوں میں پنکھے سے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ اسماعیل نے اپنی بیوی کو دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے بتایا کہ فردوس فاطمہ کے رشتہ داروں نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ محمد اسماعیل پہلے سے شادی شدہ تھا اور اس بات کو اس کے گھر والوں نے پوشیدہ رکھا اور مزید جہیز کیلئے ہراساں کر رہے تھے ۔ پولیس چندرائن گٹہ نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرواتے ہوئے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔