حیدرآباد ۔ 5 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش کے سری ستیہ سائی ضلع میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے مطابق سومندے پلی منڈل کے کرشنا مورتی اور ورا لکشمی کی اکلوتی بیٹی 22 سالہ ہرشیتا کی شادی کرناٹک کے باگے پلی کے ناگیندر سے پیر کو دھوم دھام سے کی گئی ۔ شادی کے بعد ارکان خاندان کی جانب سے نئے جوڑے کے لیے تقریب کا انتظام کیا گیا ۔ ہرشیتا اپنے کمرے میں گئی اور کافی دیر تک بھی وہ باہر نہیں آئی تو ارکان خاندان نے کافی دیر آواز دی لیکن اندر سے کوئی جواب نہیں آیا ۔ جس کے بعد دروازے کو توڑ کر اندر داخل ہوئے تو وہ چھت سے پھانسی لے کر لٹکی ہوئی تھی جسے فوراً پنوکنڈہ کے دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بعد معائنہ اسے مردہ قرار دیا ۔ خود کشی کی وجہ کا علم نہ ہوسکا ۔ نئی نویلی دلہن کی خود کشی کی اطلاع نے دونوں خاندانوں کے افراد کو حیرت میں ڈال دیا کہ صبح شادی ہوئی اور دلہن نے رات کو پھانسی لے کر خود کشی کرلی ۔۔ ش